ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل: سبھی کو ساتھ لےکر ترقی کے کام انجام دئیےجائیں گے : اترکنڑا ضلع نگراں کاروزیر شری نواس پجاری کا بھٹکل میں بیان

بھٹکل: سبھی کو ساتھ لےکر ترقی کے کام انجام دئیےجائیں گے : اترکنڑا ضلع نگراں کاروزیر شری نواس پجاری کا بھٹکل میں بیان

Wed, 26 Jan 2022 20:17:49    S.O. News Service

بھٹکل:26؍ جنوری (ایس اؤ نیوز)ضلع کےتمام لوگوں کو ساتھ لے کر ضلع اُترکنڑا کو ترقی کی طرف لےجاوں گا، ان باتوں کا اظہار نومنتخب اترکنڑا ضلع نگراں کاروزیر کوٹا شری نواس پجاری نے  کیا۔

ضلع نگراں کاروزیر نامزد ہونے کے بعد پہلی مرتبہ بھٹکل کا دورہ کرتےہوئے انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ نے ہمیں جو حکم دیا ہے اس پر کار بند رہیں گے اور اسی حکم کےمطابق ضلع نگراں کاروزیر کی حیثیت سے یہاں آیا ہوں۔ عام طورپر پارٹی کے اعلیٰ کمان اور وزیر اعلیٰ طئےکرتے ہیں کہ کون کس ضلع کانگراں کار ہوگا۔ ہر فیصلہ کا ایک  پس منظر ہوتاہےاور سبھی کو متحد کرنےکاکام بھی ہوتاہے۔ اسی کے تحت مجھے اترکنڑا ضلع کانگراں کار بنایا گیا ہےسبھی کوساتھ لےکر ترقی کےکاموں کو انجام دینےکی بات کہی۔

 


Share: